14 مئی ، 2012
نارووال ... نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں ماں نے غربت سے تنگ آکر اپنے دو کمسن بیٹوں کو گلا دبا کر قتل کردیاپولیس کے مطابق یہ واقعہ شکر گڑھ کے نواحی گاوٴں میں پیش آیا۔ملزمہ کا کہنا ہے روز روز کے فاقوں سے تنگ آکر اس نے اپنے دو بیٹوں تین سالہ ارسلان اور ایک سالہ فرقان کو گلا دبا کر قتل کیا۔بچوں کا والد روزگار کے سلسلے میں لاہور میں مقیم ہے۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔