پاکستان
14 مئی ، 2012

کوئٹہ :دھماکے سے تباہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی

کوئٹہ ... کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دھماکہ خیز مواد سے اڑائے گئے ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کردی گئی ،ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوگئی۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے فیض آباد میں نامعلوم افرادنے ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ خیز مواد رکھ کردھماکہ کیا جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا دو فٹ ٹکڑا متاثر ہوا ہے اور اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمدمعطل ہوگئی ہے ، تاہم ریلوے اہلکاروں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مرمت کا کام مکمل کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی، جس کے بعدراولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔

مزید خبریں :