14 مئی ، 2012
لاہور ... لاہور کے علاقہ شیراکوٹ میں نامعلوم افراد نے پولیس ناکے پر فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو جاں بحق اور دو کو زخمی کر دیاپولیس کے مطابق شیرا کوٹ پر لگائے گئے ناکہ پر جب پولیس نے ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ناکہ پر کھڑے 2 پولیس اہلکار محمد مشتاق اور زاہد شکیل جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر نامعلوم کار سوار ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔