پاکستان
14 مئی ، 2012

میکسیکو میں 49 افراد کی لاشیں برآمد

میکسیکو میں 49 افراد کی لاشیں برآمد

میکسیکو سٹی ... میکسیکو میں 49 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی میکسیکو کے علاقے مونٹرے میں ہائی وے کے قریب سے49 افراد کی لاشیں ملی ہیں ،حکام کے مطابق ان افراد کو بہیمانہ طریقہ سے قتل کیاگیا ہے،ہلاک ہونے والوں میں 6 خواتین جبکہ 43 مرد شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ممکنہ طور پر منشیات فروش گینگ نے قتل کیا ہے۔ 2006 کے بعد میکسیکن حکومت کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں ابتک 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :