14 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے کھارادر میں رہائشی عمارت کی تیسری اور دوسری منزل کی گیلریاں ٹوٹ گر گئیں،لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کھارادر کے علاقے میں خطرناک قرار دی جانے والی رہائشی عمارت ہارون منیشن کی تیسری اور دوسری منزل کی گیلریاں ٹوٹ کر گر گئیں،لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصاں نہیں ہوا،علاقہ مکینوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسی عمارت کا کچھ حصہ گذشتہ 12 ربیع الاول کے روز بھی گرگیا تھا،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے،لیکن اس مرتبہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،رہائشی عمارت کی حالت انتہائی خطرناک ہونے کے باجود کچھ فیملیز ابھی بھی اسے عمارت میں رہائش پزیر ہیں،علاقہ مکینوں نے مزید بتایا کہ عمارت کو متعلقہ محکمے کی جانب سے خطرناک قرار دے کر خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہوئے ہیں۔