14 مئی ، 2012
واشنگٹن… امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی چیئرپرسن فیئر ڈائن فینسئن نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کو فوجی طور پر شکست دی جاسکتی ہے تاہم ابھی یہ کام نہیں کیا جاسکا انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ایک تہائی حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے اور ان کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے ہیں اتوار کو امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان کو شکست دینے کی کنجی پاکستان ہے تاہم وہ قبائلی علاقوں سے ان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے میں ناکام رہا ہے اسے مزید اقدامات کرنے چاہئیں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں فوجی طور پر طالبان امریکہ کو شکست نہیں دے سکتے ان کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے ہیں اور پاکستان انہیں ختم کرنے کیلئے کچھ نہیں کر رہا انہوں نے کہا کہ ان کے ”شیڈو گورنرز“ میں ان کا شمال سے لے کر شمال مشرق تک قبضہ ہے اور اب افغانستان میں افغان امن کونسل کے اہم رکن کو قتل کر دیا گیا ہے۔