پاکستان
14 مئی ، 2012

خیبر، کرم ایجنسی:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،17شدت پسند ہلاک

خیبر، کرم ایجنسی:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،17شدت پسند ہلاک

پشاور…خیبر اور کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 17 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں کے حملے میں امن لشکر کا ایک رضا کا ر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے کوٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں پیش قدمی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی جس میں 8 شدت پسند مارے گئے اوردیگر فرار ہوگئے۔مہمند ایجنسی کی تحصیل خویزئی میں شدت پسندوں نے لیویز اور امن لشکر کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں امن لشکر کا ایک رضا کار ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :