14 مئی ، 2012
کراچی …کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد نمبر دو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ مختار نامی شخص ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ شیر شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک خاتون زخمی ہوگئی،پولیس نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا ہے،پیرآباد اور ملیر کے علاقے کھوکھرا پار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے،شارع فیصل پر ایف ٹی سی فلائی اور کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔