کھیل
03 جولائی ، 2015

پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے رکن خالد بشیر نے استعفیٰ دیدیا

پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے رکن خالد بشیر نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد.......پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اولمپیئن خالد بشیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن، اولمپیئن خالد بشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ خالد بشیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلی بار اولمپکس سے باہر ہوئی ہے، یہ ہمارے لیے سیاہ دن ہے۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس ٹیم کے سلیکشن میں بطور احتجاج شریک نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ ہاکی فیڈریشن سے کرپٹ مافیا کا قبضہ ختم کرائیں۔

مزید خبریں :