پاکستان
14 مئی ، 2012

بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار، میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں

بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار، میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں

اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگوارجبکہ میدانی علاقے بدترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں،گلگت بلتستان میں باربار موسم تبدیل ہونے سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں،سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں سیزن کی بدترین گرمی پڑ رہی ہے، جھلسا دینے والی گرمی میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں، لوگ دُہائیاں دیتے نظر آتے ہیں۔گزشتہ روز تربت ملک کا گرم ترین علاقہ رہا،جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،دادو میں 44، حیدرآباد اور سبی میں 43، نواب شاہ میں 42 جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔چترال،مالاکنڈاورہزارہ ڈویژنزمیں موسم جزوی طورپر آبرآلود ہے،غذر میں تین روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تھم گیا ، گلگت بلتستان کے دیگر بالائی علاقوں استور،دیامر اور چلاس میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں، بے موسم سردی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلہ ہوگئے ہیں،

مزید خبریں :