پاکستان
04 جولائی ، 2015

ممتاز ادیب ، ناول نگار عبداللہ حسین لاہور میں انتقال کر گئے

ممتاز ادیب ، ناول نگار عبداللہ حسین لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور .....شہرہ آفاق ناول ’’اداس نسلیں ‘‘ کے خالق ممتاز ادیب عبداللہ حسین لاہور میں انتقال کر گئے۔وزیر اعظم نوازشریف نے ان کے انتقال پر دلی غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ملک کے ممتاز ادیب اور ناول نگار عبداللہ حسین طویل عرصے سے بلڈ کینسر میں مبتلا تھے ،وہ کچھ عرصہ ڈیفنس لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے ،چند روز قبل انہیں اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا، جہاں خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم نے چوراسی برس کی عمر پائی،ان کا شمار اردو ادب کے بلندپایہ ناول نگاروں میں ہوتا ہے ۔اداس نسلیں ، نشیب اور نادار لوگ ان کے شہرہ آفاق ناولوں میں شامل ہیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج 3 بجے دوپہر ان کی رہائشگاہ 232 وائی بلاک ڈیفنس میں ادا کی جائیگی۔وزیراعظم نواز شریف نے ناول نگار عبداللہ حسین کے انتقال کو اردو ادب کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :