04 جولائی ، 2015
کراچی .....عید پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے جانے کیلئے کراچی ریلوے اسٹیشنز پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے،لیکن انتظامیہ اور ریلوے سسٹم دونوں ہی سست روی کا شکار ہیں ۔ عید کے موقع پر اندرون ملک جانے والے پردیسی ریلولے کی حالت زار کے باعث پریشان ہیں۔ ریلوے انتظامیہ تو سست تھی ہی اب کئی سالوں پرانا کمپیوٹر سسٹم اور رک رک کر ٹکٹ پرنٹ کرنے والا پرنٹر عوام کی پریشانی میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے۔بکنگ آفس کے زیادہ تر کاونٹر خالی رہتے ہیں ،شہری کئی گھنٹے لائن لگا کر کاونٹر تک پہنچتے ہیں، لیکن انہیںسسٹم خراب ہے کا کہہ کر پھر مزید انتظار کرنے کا کہا جاتا ہے۔مسافر گھنٹوں شدید گرمی میں لائن لگا کر انتظار کرتے ہیں ۔ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کے باعث بکنگ آفس میں موجود تمام ائیر کنڈیشنر خراب ہوچکے ہیں۔جیو نیوز نے جب انتظامیہ کو اس جانب متوجہ کیا تو انتظامیہ کو ہوش آیا اور آئندہ چند دنوں میں تمام ائیر کنڈیشنر تبدیل کرنے کی نوید سنائی۔ ریلوے انتظامیہ کو اپنا سسٹم بہتر بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو اپنا ہوگا تاکہ سفر کرنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔