پاکستان
04 جولائی ، 2015

کراچی انسداد دہشتگردی عدالت :کے ڈی اے افسر عاطف کا ریمانڈ جاری

کراچی انسداد دہشتگردی عدالت :کے ڈی اے افسر عاطف کا ریمانڈ جاری

کراچی...... انسداد دہشتگردی عدالت نے کے ڈی اے میں گریڈ 18 کے افسر عاطف کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں رینجرز نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 18 گریڈ کے افسر ملزم عاطف علی کو پیش کیا۔ اس موقع پررینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم عاطف علی چائنا کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے،جس کی تحقیقات کرنا ہے اس لئے ملزم کو 90 روز کیلئے تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم عاطف علی سے تفتیش کے لئے اسے 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں :