04 جولائی ، 2015
کراچی.......کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کیس میں فیکٹری مالکان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران کوئی سرکاری وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ تفتیشی افسر نے کیس کی ازسر نو تحقیقات کیلئے7 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا۔ نوٹیفکیشن فروری میں جاری کیا گیا تھا،جس کےمطابق کمیٹی کو 30 دن میں اپنی رپورٹ جمع کرانی تھی۔تفتیشی افسر کے مطابق کیس کی تاحال ازسر نو تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں ۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک فیکٹری مالکان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظورکرتے ہوئے حکم دیا کہ بتایا جائے کہ کمیٹی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے یا نہیں۔کیس کی مزید سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی گئی۔