پاکستان
04 جولائی ، 2015

سندھ جل رہا ہے، قائم علیشا ہ کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے،الطاف حسین

سندھ جل رہا ہے، قائم علیشا ہ کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے،الطاف حسین

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قا ئد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ آگ میں جل رہا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنان کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہےاور رینجرز نے اپنے عمل سے پورے صوبے کو مقبوضہ سندھ بنا دیا ہے۔لندن سے جاری ایک بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قا ئدالطاف حسین نے رینجرز کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون کیا تاہم ان کی بات نہ ہوسکی۔بعد میں انہوں نے دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھی متعدد بار فون پر رابطے کی کوشش کی مگر بات نہیں ہوپائی۔انہوں نے کہا کہ سندھ آگ میں جل رہا ہے ایم کیو ایم کے کارکنان پر جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہےاور رینجرز نے اپنے عمل سے پورے سندھ کو مقبوضہ سندھ بنا دیا ہے لیکن وزیر اعلیٰ قائم علی شا ہ کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور آصف علی زرداری کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

مزید خبریں :