04 جولائی ، 2015
لاہور......وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ملک میںکسی جگہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کررہے، لاہور میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے عابد شیر علی کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنا رہی ہے، 2016 کے آخر تک بجلی کے سسٹم کو ٹھیک کر لیں گے۔پھر پورے پاکستان میں کسی کو لو وولٹیج کی شکایت نہیں ہو گی۔