کھیل
04 جولائی ، 2015

قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین عہدے سے مستعفی

 قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین عہدے سے مستعفی

کراچی............ورلڈ ہاکی لیگ میں خراب کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم اصلاح الدین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا علان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہے، کوچ شہناز شیخ نے بہت محنت کی لیکن کھلاڑی فیلڈ پر اچھا نہیں کھیلے، کوچ اب فیلڈ میں جا کر خود تو گول نہیں کر سکتا، یہ کام کھلاڑیوں کو ہی کرنا ہے۔

مزید خبریں :