پاکستان
14 مئی ، 2012

نوازشریف کل سندھ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

نوازشریف کل سندھ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں کل سندھ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سندھ کے دوروزہ دورے پر کل سکھر پہنچیں گے جہاں سے وہ ڈسٹرکٹ شکار پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 16 مئی کو وہ گڑھی یایسٰین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ سندھ روانگی سے پہلے نوازشریف لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید خبریں :