05 جولائی ، 2015
ملتان ..... میں گھاس کاٹنے پر زمیں دار کے آدمیوں نے تشدد کر کے 55 سالہ شخص کو قتل کردیا ۔واقعہ ملتان کے تھانہ قطب پور کی حدود میں واقع موضع پیپل والا میں پیش آیا ۔ قاسم بیلہ کا رہائشی مختیار اپنی بیٹی کنیز بی بی اور داماد الیاس کے ساتھ گھاس کاٹنے گیا ۔ وہاں زمیندار ملک جہانزیب کے آدمیوں نے انہیں اس بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ اجازت کے بغیر ان کی زمین پر گھاس کاٹ رہے تھے ۔ تشدد سے مختیار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ الیاس زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ الیاس کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ مختیار کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ اجازت لے کر گھاس کاٹنے گئے تھے ۔ لواحقین نے تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی ہے۔