05 جولائی ، 2015
گوادر........ضلع گوادر کےعلاقے پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنےوالے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پسنی میں زیروپوائنٹ کےقریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا کام کرنےوالے مزدوروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تینوں جاں بحق ہوگئے۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد مزدوروں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔