05 جولائی ، 2015
لاہور......... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ جنوبی ایشیا کا سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا، گردے اور جگر کے مریضوں کو ایک چھت تلے جدید ترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ادارے میں ریسرچ سنٹر بھی قائم کیا جائے گا، میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کا پروگرام بھی بنایا گیا ہے، پنجاب حکومت ڈاکٹروں اور نرسوں کو بیرون ملک تربیت دلائے گی۔ قبل ازیں لاہور میں اسکل ڈویلپمنٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس لائحہ عمل بنایا ہے، فنی تعلیم کے اداروں کو مربوط انداز میں کام کرکے نتائج دینا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔