پاکستان
05 جولائی ، 2015

عالمی استعماری طاقتیںعالم اسلام کے لیے بڑا خطرہ ہیں،امین شہیدی

عالمی استعماری طاقتیںعالم اسلام کے لیے بڑا خطرہ ہیں،امین شہیدی

کراچی.......مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ عالمی استعماری طاقتیں بالخصوص امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل عالم اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔داعش ، طالبان اور القاعدہ سمیت دیگر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا ڈایا گرام انہی استعماری قوتوں کا تیار کردہ ہے تاکہ اقوام عالم کے سامنے اسلام کی تصویر ایک بھیانک اور غیر انسانی مذہب کے طور پر پیش کی جا سکے حکومت یوم علی علیہ السلام و یوم القدس کے جلوسوں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کرے۔کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن سے ملک میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے ،کراچی آپریشن سیاست کی نظر نہ کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوںعلامہ امین شہیدی، علامہ علی انور ،علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشر حسن ،علامہ احسان دانش، سید رضا امام نقوی،ناصر حسین الحسینی سمیت دیگر نے پریس کانفرنس ست خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں اوران سہولت کاروں پر اگر فوری اور مضبوط ہاتھ نہ ڈالا گیا تو پھر پاکستان کو انکے چنگل سے چھڑانا آسان نہیں رہے گا۔طالبان اور لشکر جھنگوی سمیت دیگر کالعدم مذہبی جماعتوں کے ساتھ ماضی میں مفاہمتی پالیسی اپنائی گی جس کے نتائج اسی ہزار لاشوں کے تحفوں کی صورت میں سامنے آئے ۔قبلہ ااول کی آزادی کے لیے تمام دینا کے مسلمانوں کو اسرائیلی عزائم کے خلاف مل کر شدید ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں امام خمینی ؒ کے فرمان کے مطابق مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں یوم القدس ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ انیس سے اکیس رمضان المبارک ملک بھر کی طرح شہر قائد میں مجالس و جلوس عزاء کے سلسلہ شروع ہو جائیں گے اس قبل وفاقی و صوبائی حکومت کو چاہئے ان مجالس و جلوس عزاء کے پروگرامات مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے اور کراچی کے بیش تر علاقوں میں بلدیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر لیا جائے تاکہ ان ایام میں عزادران کو مشکلات پیش نہ آئے ۔

مزید خبریں :