پاکستان
05 جولائی ، 2015

گلشن چورنگی کے قریب واقع غیر قانونی شادی ہال گرا دیا گیا

گلشن چورنگی کے قریب واقع غیر قانونی شادی ہال گرا دیا گیا

کراچی........وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کی قیادت میں محکمہ انسداد تجاوزات نے کراچی کے علاقے گلشن چورنگی کے قریب واقع غیر قانونی شادی ہال گرادیا۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گلشن چورنگی کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر وزیر بلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں تجاوزات کو ہٹانے کا کام جاری ہے، کسی کو قانون سے ہٹ کر کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلاحی پلاٹ پارکوں کے لیے مختص ہیں، شادی ہال کے لیے نہیں، اجازت نامے کے بغیر کی جانے والی تعمیرات کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :