پاکستان
05 جولائی ، 2015

ملک بھر سے این جی اوز کے اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب

ملک بھر سے این جی اوز کے اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب

اسلام آباد..........سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام بینکوں سے این جی اوز کے اکائونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے لیٹر میں ملک بھر کے بینکوں سے این جی اوز کے اکائونٹس کی فوری تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔یہ ہدایات سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔بینکوں سے این جی اوز کے نام، اکائونٹ نمبرز اور سال دو ہزار تیرہ سے اکائونٹس میں ہونے والی ٹرانزیشن کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خاص طور پر سال 2013 سے 2015 تک بیرون ملک سے آنے والی رقوم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :