06 جولائی ، 2015
خیرپور......خیرپور میں رانی پور کے قریب کار اور ٹریلر میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک خاندان کے 7 افراد بذریعہ کار کراچی سے بلوچستان جارہے تھے کہ رانی پور کے قریب ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکراگئی۔ تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے ۔ زخمی بچوں کو گمبٹ اسپتال جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے کوٹ ڈی جی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔