پاکستان
06 جولائی ، 2015

کوئٹہ ،باچاخان چوک پر دھماکے کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج

کوئٹہ ،باچاخان چوک پر دھماکے کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج

کوئٹہ ......کوئٹہ کے باچا خان چوک کے قریب گزشتہ شام ہوئےبم دھماکے کا مقدمہ سٹی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 15 افرادزخمی ہوگئے تھے۔دھماکہ شہر کےوسطی علاقے باچاخان چوک کےقریب بلدیہ پلازہ کےسامنے ہوا ۔دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے سے قریبی دوکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،زخمیوں کو فوری طورپر سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکے میں جاں بحق شخص کی شناخت سیف اللہ اچکزئی کے نامی سے ہوئی ہے ، سیف اللہ کے بھائی سعد اللہ کہنا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے باچا خان چوک پر برتن کی ریڑھی لگاتا تھا اورکوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد کا رہائشی تھا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں تقریبا 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا،جس میں نٹ بولٹ بھی ڈالے گئے تھے۔

مزید خبریں :