پاکستان
06 جولائی ، 2015

وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پرناروے روانہ

وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پرناروے روانہ

اسلام آباد.....وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پرناروے روانہ ہوگئے ہیں ۔دورے کے دوران وزیر اعظم ناروے کے ہم منصب سے وفد کی سطح پر مذاکرات کریں گے ۔وزیر اعظم نواز شریف ناروے میں تعلیم کے موضوع پر 7 جولائی کو ہونے والے سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ وزیر اعظم سربراہ اجلاس میں شریک مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اس موقع پر ان کی ملاقات ناروے کے ولی عہد ہاکون میگنوس سے بھی ہوگی ۔گزشتہ ایک دہائی میں کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہے ۔وزیر اعظم کو ناروے کے وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے دورے کی دعوت دی تھی۔

مزید خبریں :