14 مئی ، 2012
اسلام آباد…وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہاہے کہ دنیا کے بڑے اتحاد نیٹو سے تصادم مول لیا جاسکتا ہے نہ ہی افغانستان کیلئے اس کے بندکئے گئے سپلائی روٹ کو غیرمعینہ مدت تک معطل رکھا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کرکے واپس آنے والی وزیرخارجہ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ پاکستان 48 ممالک کے اتحاد نیٹو سے تصاد م مول نہیں لے سکتا۔نیٹو سپلائی کی غیرمعینہ معطلی نہیں کی جاسکتی۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان یواین سلامتی کونسل کا رکن ہے اور اسے اپنی ذمہ داری کا احساس ہے۔خارجہ پالیسی کی نئی گائیڈ لائنز کی تشکیل سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ کاکہناتھاکہ ملک کی خارجہ پالیسی کو مسلسل ارتقائی عمل بنا دیا گیا ہے۔