کھیل
07 جولائی ، 2015

استعفے سے ہاکی ٹیم بہتر ہوجائے تو دینے کیلئے تیار ہوں،محمد عمران

استعفے سے ہاکی ٹیم بہتر ہوجائے تو دینے کیلئے تیار ہوں،محمد عمران

لاہور.....ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین پرفارمنس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپس پہنچ گئی، کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ گارنٹی دی جائے کہ انکے استعفیٰ دینے سے پاکستان ہاکی ٹیم بہتر ہوجائے گی تو وہ استعفیٰ دینے کو تیارہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ دینےسے پہلے اپنے دوستوں اورگھر والوں سے مشورہ کروں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران نے کہا کہ ٹورنامنٹ کےدوران کھلاڑیوں کےکھانےپینےکاانتظام ٹھیک تھااورنہ ہی فنڈزتھے۔ انہوں نے کہا کہ جوکمیٹی حکومت نے اب بنائی پہلےبنادی ہوتی تویہ سب نہ ہوتا۔محمدعمران نےمزید کہا کہ سب کومل کر ہاکی کی بہتری کے لیےکام کرناہوگا۔

مزید خبریں :