14 مئی ، 2012
ملتان …ملتان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے سیاسی جماعت کے بینرز پھاڑے اور بسوں پر لاٹھیاں برسائیں۔مردا ن میں تحریک انصاف نے احتجاجی ریلی نکالی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔ پل چٹھہ کے مقام پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑک پر نکل آئے ، ٹائر جلایا اور روڈ بلاک کردی۔مشتعل مظاہرین نے بسوں پر لاٹھیاں بھی برسائیں اورسیاسی جماعت کے آویزاں بینرز پھاڑ دیئے۔ شہریوں نے وہاں نصب ترقیاتی بورڈ پر بھی غصہ نکالا۔اور اس پر اِنک پھینک دی۔اس دوران پولیس نے کہیں دیکھائی نہیں دی۔ مردان میں تحریک انصاف کیمرکزی سنیئر نائب صدر خواجہ محمد خان ہوتی کی قیادت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے کچہری چوک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔