08 جولائی ، 2015
واشنگٹن ......امریکا نے اسلام آباد میں افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے ۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین میں مذاکرات کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں اور اس کا اعتراف کرتے ہیں ۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ کے مطابق امریکا طالبان کے ساتھ مفاہمتی کوششوں اور قیام امن کو ترجیح قرار دینے پر افغان حکومت کے اس اقدام کو سراہتا ہے ۔ جوش ارنیسٹ کا کہنا تھا کہ فریقین میں مذاکرات کیلئے میزبانی کرنے پر امریکا پاکستانی کوششوں کا بھی اعتراف کرتا ہے۔وہائٹ ہائوس کے ترجمان نے ان مذاکرات کو ’پائیدار امن کے قیام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔