پاکستان
08 جولائی ، 2015

پشاور میں تیز رفتار مسافر گاڑی الٹنے سے 12افراد زخمی ہوگئے

پشاور میں تیز رفتار مسافر گاڑی الٹنے سے 12افراد زخمی ہوگئے

پشاور.....پشاور کے علاقہ سردار گڑھی میں تیز رفتار مسافر گاڑی الٹنے سے12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سردارگڑھی کے علاقہ میں پیش آیا۔ ایک تیزرفتار مسافرگاڑی ڈرائیور سےبے قابو ہوکر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :