پاکستان
08 جولائی ، 2015

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا بل پارلیمنٹ کی ترجیح کیوں نہیں،سپریم کورٹ

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا بل پارلیمنٹ کی ترجیح کیوں نہیں،سپریم کورٹ

اسلام آباد......سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت سے پوچھ کر بتایا جائے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں یا نہیں، دوسرے بل پارلیمنٹ کی ترجیحات ہیں یہ بل کیوں نہیں،آج دو ٹوک بات ہوگی ۔سپریم کورٹ میں اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں صرف اسلام آباد کے شہری انتخابات سے محروم کیوں ہیں ،دوسرے بل پارلیمنٹ کی ترجیحات ہیں یہ بل کیوں نہیں، تحریری طور پر بتائیں، آج دو ٹوک بات ہو گی ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ بلوچستان اور کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات ہو گئے،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےشیڈول جاری ہو چکا ہے، کیا اسلام آباد کےشہری تیسرے درجےکے ہیں، انہیں نمائندے منتخب کرنے کا حق نہیں؟ ہمیں ٹھوس جواب دیا جائے۔ان کا کہناتھا کہ رقم سےمتعلق بل تو پارلیمنٹ نے پاس کر دیا ہے ،ہم پارلیمنٹ سے تو نہیں پوچھ سکتے لیکن ہم حکومت سے پوچھیں گے ۔

مزید خبریں :