14 مئی ، 2012
کراچی … سندھ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے سندھی ٹوپی سے متعلق بیان پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان سے موٴقف طلب کرلیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مجدد اسران کی صدارت میں ہوا جس میں رکن سندھ اسمبلی عمران ظفر لغاری کی چوہدری نثار کے خلاف تحریک استحقاق کا جائزہ لیا گیا۔ عمران ظفر لغاری نے موٴقف اختیار کیاہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان نے 13 مارچ 2011ء کو سندھی ٹوپی سے متعلق ریمارکس دے کر جذبات مجروح کئے،اس لئے سندھ اسمبلی میں پیش ہوں اوراپنے ریماکس پر سندھی قوم سے معافی مانگیں۔ کمیٹی کے چیئرمین مجدد علی اسران نے چوہدری نثار علی کو ایک ہفتے میں اپنا موٴقف پیش کرنے کا موقع دیا ہے۔