پاکستان
08 جولائی ، 2015

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال،پھٹنے والی پائپ لائن کی مرمت شروع

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال،پھٹنے والی پائپ لائن کی مرمت شروع

کراچی ......ٹھٹھہ کے قریب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بحال کردی گئی ، ایکسیئین کراچی واٹربورڈ کے مطابق کراچی کو پانی کی فراہمی آہستہ آہستہ شروع کردی گئی ہے جبکہ پمپنگ اسٹیشن کی پھٹنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت جاری ہے۔ایکسیئین کراچی واٹر بورڈلعل بخش سموں کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پھٹنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کر نے کاکام شروع کردیا گیا، جو 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائیگا۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں کے الیکٹرک نے بجلی بحال کردی ، جس کے بعدشہر کو پانی فراہمی آہستہ آہستہ شروع کردی۔گزشتہ روز کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن سےدھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی معطل ہوگئی، جس سے پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی تھی، جس کے بعد رات 8بجکر50منٹ سے کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل بند رہی۔ ایکسیئین کراچی واٹربورڈ کے مطابق کراچی کو10 پائپ لائنوں کے ذریعے 615ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیاجاتاہے۔

مزید خبریں :