پاکستان
08 جولائی ، 2015

کوئٹہ: اکبر بگٹی قتل کیس ،پولیس اہلکار بطور سرکاری گواہ پیش

کوئٹہ: اکبر بگٹی قتل کیس ،پولیس اہلکار بطور سرکاری گواہ پیش

کوئٹہ......کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت میں ایک پولیس اہلکار بطور سرکاری گواہ پیش ہوا ۔ عدالت میں نواب اکبر بگٹی کےزیراستعمال اشیا بھی پیش کی گئیں ،بگٹی قتل کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج آفتاب احمد لون نے کی۔ عدالت میں پولیس اہلکار راجہ عبدالعزیزبطور سرکاری گواہ پیش کیا گیا ،تاہم کیس میں نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کےوکیل نے سرکاری گواہ پر جرح سے گریز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جرح بعد میں ضرورت پڑنے پرکرینگے۔عدالت میں اکبر بگٹی کےزیراستعمال رہنے والی گھڑی، عینک، اس کا کور، کنگھا اورپرس بھی پیش کیا گیا ،جس میں 14ہزار837روپے موجود تھے ، عدالت نے سابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کی حاضری سے ایک دن کے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12اگست تک ملتوی کردی ۔

مزید خبریں :