پاکستان
08 جولائی ، 2015

پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات کے حق میں قرارداد جمع کرادی

پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات کے حق میں قرارداد جمع کرادی

کراچی .....تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی میں رینجرز اختیارات کے حق میں قراردادجمع کرادی ہے۔قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اورڈاکٹر سیما ضیانے گفتگو کی ۔خرم شیر زمان کا کہناتھا کہ پولیس کی قربانیوں پرکوئی شک نہیں، لیکن پولیس میں سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں،کراچی والے چاہتےہماری پولیس کےساتھ رینجرزکھڑی ہو۔ان کا کہناتھا کہ حکومت جلدسندھ اسمبلی کااجلاس بلائے،جوسیاسی جماعت ہماراساتھ نہیں دیگی وہ معاشی قتل،دہشتگردی میں ملوث ہے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ شہرمیں فطرہ وصولی کے بہانے کون کون سی پرچیاں آتی ہیں، ہم کراچی کو صرف پولیس پرنہیں چھوڑسکتےہیں،ہرشہری چاہتاہے رینجرز کےاختیارت میں توسیع کی جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر سمیا ضیا نے کہا کہ صرف تحریک انصاف ہی صوبےاوروفاق میں صحیح اپوزیشن کاکردارکررہی ہے

مزید خبریں :