08 جولائی ، 2015
اسلام آباد........اسلام آباد کے قریب فتح جنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثہ ترنول کے قریب فتح جنگ روڈ ڈھوک حمیدہ کے مقام پرپیش آیا، جہاں تیز رفتار کوچ سامنے سے آتی ہوئی کوسٹر سے ٹکرا گئی، پولیس کے مطابق حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوئے۔ بارہ زخمی اور تین لاشیں پمز اسپتال اسلام آباد جبکہ تین افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کی گئیں، پمز میں لائے گئے زخمیوں میں تین خواتین اور سات مرد شامل ہیں۔