08 جولائی ، 2015
اوسلو......ملالہ یوسف زئی نے اوسلو میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سب کےلیے تعلیم کےحصول کا مشن دہشت گردی کے خاتمے سے ممکن ہے،ملالہ یوسف زئی سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت معیارتعلیم بہتربنانے اور یکساں مواقع پر یقین رکھتی ہے،خواتین، بچوں اوراقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کےلیےٹھوس اقدامات کیےگئےہیں،ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کابجٹ جی ڈی پی کے4 فیصدتک لانےکےلیےپرعزم ہیں، وزیراعظم نے بتایا کہ 2005 کے زلزلے سےمتاثرہ ایک ہزار اسکولوں کی بحالی کاکام جاری ہے،دہشت گردی کےخاتمے کیلئے تعلیم اہم جزہے،دہشت گردی کےخلاف دی جانے والی قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی،اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ منصوبے سے پاکستانی میں خوشحالی آئےگی۔