14 مئی ، 2012
پشاور … پشاور میں جمعیت طلبائے اسلام کے کارکنوں نے کراچی میں علمائے کرام کے قتل کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ پشاور پریس کلب کے سامنے ہوا، مظاہرین نے پلے کارڈز اوربینرزاٹھارکھے تھے، جن پر مولانا اسلم شیخوپوری ،مولانا محسن شاہ اورمولانا نصیب خان کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے اورانہیں قرار واقعی سزا دینے کے مطالبات درج تھے۔ شرکاء شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کرسکنے پر انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ جے ٹی آئی کے صوبائی صدر حافظ ارشد خان نے اس موقع پرخطاب میں حکومت کو علمائے کرام کے قتل پر تنقید کا نشانہ بنایا اورمستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگرجلد ان واقعات کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے قاتلوں کو سزانہ دی گئی تو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔