پاکستان
14 مئی ، 2012

لاہور: ایف آئی اے کیخلاف رشوت مانگنے کے کیس کی سماعت 11جون تک ملتوی

لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے حکام کی طرف سے مقدمہ درج کرنے کیلئے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت مانگنے کے خلاف دائر درخواست پر کارروائی 11 جون تک ملتوی کر دی۔ ایک شہری رانا سلطان نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ باہر بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم ایف آئی اے نے کارروائی نہ کی۔ عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے ایک لاکھ روپے رشوت مانگی، مقدمہ درج نہ کرانے کیلئے مقامی ایم پی اے سے دباوٴ بھی ڈلوایا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس امر کا سختی سے نوٹس لے۔ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :