پاکستان
08 جولائی ، 2015

بجلی کا مسلسل بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک، حیسکو اور پیسکو کو نوٹسز

بجلی کا مسلسل بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک، حیسکو اور پیسکو کو نوٹسز

اسلام آباد....... نیپرا نے بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤن اور کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک، حیسکو اور پیسکو کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک، حیسکو اور پیسکو کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی کی فراہمی میں بار بار کے تعطل کو ختم کرنے کے فوری اقدامات کریں اور بریک ڈاؤن کی وجوہات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ نیپرا کو جمع کرائیں ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید خبریں :