کھیل
09 جولائی ، 2015

ایشز ٹیسٹ پہلا دن: انگلینڈ کے آسٹریلیا کیخلاف 7وکٹوں پر 343رنز

ایشز ٹیسٹ پہلا دن: انگلینڈ کے آسٹریلیا کیخلاف 7وکٹوں پر 343رنز

کارڈف.........انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5ٹیسٹ میچوں پر مشتمل تاریخی ایشز سیریز کی شروعات ہوچکی ہے، جہاں پہلا کرکٹ ٹیسٹ صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جارہا ہے۔ آج میچ کے پہلے روز انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تو ان کی اننگ کی شروعات اچھی نہ ہوئی اور صرف 43کے اسکور پر 3وکٹیں گنوا بیٹھی، لیکن پھر جو روٹ نے کھیلی 134رنز کی شاندار اننگ، ساتھ ہی گیری بلانس61 اور بین اسٹوکس کے52 رنز نے انگلینڈ کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو نہ صرف سنبھالا، بلکہ کھیل کے اختتام تک ٹیم کو ایک بہترین ریکوری کے بعد اچھی پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، جبکہ کینگروز ٹیم کی جانب سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ کامیاب ترین بالر رہے اور دونوں نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :