انٹرٹینمنٹ
09 جولائی ، 2015

ہیما مالنی اپنی ہی جماعت کے رہنما کی کھلی تنقید کا نشانہ

 ہیما مالنی اپنی ہی جماعت کے رہنما  کی کھلی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی......راجستھان ٹریفک حادثے میں ہلاک بچی کےوالد کو حادثے کا ذمےدار ٹہرانے پر بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کو ان کی جماعت بی جےپی کے رہنما نے کھلی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔معروف گلوکار اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے یونین منسٹر بابل سپریو نے ہیما مالنی کے بیان اورحادثے کی جگہ سے دو سالہ زخمی بچی کو چھوڑ کر اسپتال جانے کی حرکت کو بے رحمانہ غلطی قرار دے دیا۔ بابل سپریو کا کہنا ہے کہ ہیما جی کو حادثے کے وقت ہلاک ہونےوالی دوسالہ بچی کو بھی اپنے ساتھ اسپتال لے جانا چاہئے تھا۔ایسا نہ کرکے انہوں نے بڑی غلطی کی ہے ،انہیں اپنی اس بے رحمانہ غلطی کو تسلیم کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :