09 جولائی ، 2015
مظفرآباد......آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز آزاد کشمیر مظفر آباد کے قریب زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔فوری طور پر زلزلہ سے ہونے والے کسی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی مقامی افراد گھروں اور دکانوں سے باہر نکل کر آگئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے، وادیٔ نیلم اور ارد گرد کے علاقوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔