14 مئی ، 2012
کراچی … خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق ڑضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم وفات کے سلسلے میں کراچی میں اہلسنت والجماعت کے تحت ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے یوم صدیق اکبر سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا۔ اہلسنت والجماعت کی ریلی لسبیلہ سے شروع ہوئی اور نمائش سے ہوتے ہوئے ایم اے جناح روڈ پرتاج کمپلیکس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ اہلسنت والجماعت کراچی کے امیر مولانا اورنگزیب فاروقی نے جدہ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے سیاسی رہنماوٴں کے یوم وفات پر چھٹی کی جاتی ہے، شکاگو کے مزدوروں کیلئے بھی چھٹی کی جاتی ہے اس لئے 22 جمادی الثانی کو یوم صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر بھی سرکاری تعطیل ہونی چاہئے۔ اس موقع پر مقررین نے مولانا اسلم شیخوپوری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔