دنیا
10 جولائی ، 2015

سعودی عرب میں آج جمعتہ الوداع ہے

سعودی عرب میں آج جمعتہ الوداع ہے

ریاض.....سعودی عرب میں آج جمعتہ الوداع کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں ہوں گے ، جس میں تقریباً 15لاکھ معتمرین شرکت کریں گے ۔ سعودی حکومت نے سیکورٹی اورمعتمرین کی سہولت کیلیے بہترین انتظامات کیے ہیں ، حرم شریف کے تمام دروازے کھول دیے گیے ہیں اور خواتین کے نماز ادا کرنے کی جگہ مخصو ص کردی گئی ہے ، ساتھ ہی معتکفین کوفول پُروف سیکورٹی فراہم کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ درجنوں صحت کے مراکز اور محکمہ شہری دفاع کے مراکز کا قیام بھی عمل میں لا یا گیا ہے ،ام القریٰ کلینڈر کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 18 جولائی کو ہوگی۔

مزید خبریں :