انٹرٹینمنٹ
14 مئی ، 2012

امیتابھ بچن کون بنے گا کروڑ پتی سیزن6کی میزبانی کے لیے تیار

امیتابھ بچن کون بنے گا کروڑ پتی سیزن6کی میزبانی کے لیے تیار

ممبئی …بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن ایک بار پھر مشہور ٹی وی گیم شو" کون بنے گا کروڑ پتی "کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے جسکا پہلا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔اپنے سماجی نیٹ ورکنگ پروفائل پر اس بارے میں امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کے لیے پیغام چھوڑا ہے کہ انہوں نے کون بنے گا کروڑ پتی کے پروموز شوٹ کروادیے ہیں۔واضح رہے کہ69 سالہ امیتابھ بچن اس سے قبل کون بنے گا کروڑ پتی کے پہلے ،دوسرے ،چوتھے اور پانچویں سیزن کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ تیسرے سیزن کی میزبانی با لی وڈ کے کنگ شا ہ رخ خان نے کی تھی۔

مزید خبریں :