11 جولائی ، 2015
ڈمبولا....... پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچزکی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔ قومی کرکٹر محمد حفیظ نے شاندار آل راؤنڈ کاکردگی دکھائی، انہوں نے پہلے چار سری لنکن کھلاڑیوں کی وکٹیں لیں اور بعد میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بھی بناڈالی۔ پاکستان اور سر لنکا کے درمیان ڈمبولا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں میزبا ن سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کیلئے 256 رنزکا ہدف دیا۔ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ محمد حفیظ نے شاندار بالنگ کے باعث سری لنکن بلے بازوں کو وقفے وقفے سے پویلین بھیجنا شروع کردیا،انہوں نے41 رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی جانب سے دنیشن چندیمال کے 65 ،میتھیوز اور دلشان 38،38 ، پریرا 26، تھری مانے 23 اور تھرنگا 20 رنز بنا کر قابل ذکر رہے،اس طرح مقررہ 50 اوورز میں سری لنکا نے 8وکٹوں کے نقصان پر 255رنز بناکر مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کےلئے 256رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی طرف سے راحت علی نے 2 ،انور علی اور یاسر شاہ نے 1،1وکٹ اپنے نام کی ۔پاکستان ٹیم میں محمد عرفان، انور علی اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا جبکہ سری لنکا نے ملیندرا سری وردنے کو ون ڈے کیپ دی ۔