14 مئی ، 2012
بنگلور…کیرن پولارڈ اور امباتی رائیڈو کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ فائیو میں ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو پانچ وکٹ سے ہرادیا، بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس ممبئی کے کپتان ہربھجن سنگھ نے جیت کر بنگلورکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر رائل چیلنجرز بنگلور نے چھ وکٹ پر 171رنز اسکور کیے،جس میں مایان اگروال نے ناقابل شکست 64 اور تلکارتنے دلشن نے 47رنز بنائے،جواب میں ممبئی کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 51رنز پر ممبئی انڈینز پانچ وکٹ گنوابیٹھی، لیکن پھر پولارڈ اور رائیڈو نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا، اورچھٹی وکٹ کی ساجھے داری میں 122رنز ناقابل شکست رنز بناڈالے اور ممبئی کو فتح دلادی، رائیڈو نے 81 اور پولارڈ نے 52رنز بنائے۔یہ میچ بنگلور سے جیوسوپر نے براہ راست دکھایا۔